Add To collaction

05-Aug-2022 لیکھنی کی کہانی - آرزو

بسم اللہ الرحمن الرحیم

آرزو 
سمیہ عامر خان 

جس طرح کمرے کی چار دیواروں میں روشنی آنے کے لیے کمرے میں جھروکا ہوتا ہںے جسے روشن دان کہتے ہںے اس روشن دان سے جب کمرے میں روشنی نمایاں ہوتی ہںے تو سب کچھ صاف اور واضح طور پر نظر آنے لگتا ہںے ، جیسے کس طرف دیوار ہںے ، کس جانب کمرہ ہںے وغیرہ وغیرہ ٹھیک اسی طرح دل کا بھی ایک جھروکا ہوتا ہںے جس سے یہ دل روشن ہوتا ہںے اور اس جھروکے یا اس دل کے روشن دان کو خواہش ، آرزو ، تمنا اور ایسے ہی ان گنت کئی ناموں سے جانا جاتا ہںے۔ اس دل کے جھروکے میں آئی ہوئی روشنی نیک اور بد ، مثبت اور منفی ان دو خیالات و احساسات پر منحصر ہوتی ہںے۔

جس طرح کمرہ روشن ہوتے ہی واضح طور پر نظر آنے لگتا ہو اسی طرح اگر دل میں نمایاں ہوئی خواہش مثبت اور نیک خیال و سوچ پر مبنی ہو تو سب کچھ روشن اور واضح ہوتا ہںے یعنی وہ خواہشات ہمارے لئے نقصان دہ نہیں ہوتی ، یعنی وہ خواہشات یا آرزوئیں ہمیں ہدایت سے گمراہی کی طرف نہیں لے جاتی ، روشنی سے اندھیرے میں نہیں لے جاتی اور سب سے اہم اپنے رب سے دور نہیں کرتی بلکہ اپنے رب کے قریب کردیتی ہںے ۔

یہ جو انسانی خواہشات ہوتی ہے نا یہ بے شمار ، لاتعداد ہوتی ہںے جو کسی ایک عدد یا پیمانے پر انحصار ہی نہیں کرتی بلکہ انسان کی اگر آج ایک خواہش یا آرزو کی تکمیل ہو جاتی ہںے تو یہی خواہش انسان کو اور ایک نئ نویلی تمنا اور آرزو میں مبتلا کردیتی ہںے۔ اور پھر انسان کا وہی حال ہوتا ہںے کہ۔۔۔۔۔

ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے
بہت نکلے مرے ارماں لیکن پھر بھی کم نکلے۔۔۔

   20
10 Comments

Khan

09-Aug-2022 12:09 AM

Nice

Reply

Chudhary

08-Aug-2022 11:07 PM

Nice

Reply

Aniya Rahman

08-Aug-2022 10:56 PM

Nice

Reply